Post Main Ad Panel
Read in English لڑکی کو ہراساں کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

لڑکی کو ہراساں کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

8 ویوز

فیصل آباد، 29 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ملزم حمزہ نے متاثرہ لڑکی کو متعدد بار راستے میں روک کر ہراساں کیا اور سنگین نتائج و جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او اسماء کنول نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم حمزہ کو گرفتار کر لیا، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے کہا ہے کہ خواتین کا تحفظ اور ان کی عزت و وقار کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا نرمی نہیں برتی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel