فیصل آباد، 29 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد میں تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو مبینہ زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ملزم رحمان علی مقتولہ آمنہ بی بی کو ورغلا کر ایک ہوٹل میں لے گیا، جہاں اس نے خاتون کو نشہ آور چیز پلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد کر کے قتل کر دیا۔
اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن ارسلان باری نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رحمان علی کو گرفتار کر لیا، جبکہ پولیس نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے کہا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔