Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد: چار دیواری نہ ہونے پر روشن والا کے گورنمنٹ سکول میں توڑ پھوڑ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

فیصل آباد: چار دیواری نہ ہونے پر روشن والا کے گورنمنٹ سکول میں توڑ پھوڑ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

22 ویوز

فیصل آباد، 29 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد کے علاقے روشن والا میں واقع گورنمنٹ ہائی سکول 248 رب چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے غیر محفوظ ہو گیا، جہاں نامعلوم افراد نے سکول میں داخل ہو کر سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

سکول انتظامیہ کے مطابق نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی میں سکول میں گھس کر شدید توڑ پھوڑ کی اور واٹر پمپ کی تاریں بھی کاٹ دیں۔ حادثے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے سکول انتظامیہ کی درخواست پر تھانہ روشن والا میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔

سکول کی چار دیواری نہ ہونے کے باعث مسلسل چوری اور توڑ پھوڑ کے واقعات پر اساتذہ اور طلبہ میں شديد تشویش اور خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی ہے، جبکہ اہل علاقہ نے حکام سے فوری طور پر سکول کی چار دیواری تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel