Post Main Ad Panel
Read in English ستیانہ پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد

ستیانہ پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد

6 ویوز

فیصل آباد: 8 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے تھانہ ستیانہ پولیس نے شہریوں کو نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم کرنے والے ایک متحرک تین رکنی ڈکیت گینگ کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ستیانہ ارسلان باری نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کی اور گینگ کے تینوں ارکان شہزاد ملنگ، مہتاب اور شہزاد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو اسلحہ یا خوف خدا سے بالاتر ہو کر مختلف مقامات پر روکتے اور ان سے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر تین لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کر لیے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے شہر کے مختلف حصوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی 7 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جبکہ مزید ریکوری اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔

سی پی او فیصل آباد نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی محنت کی کمائی اور قیمتی اثاثوں پر ڈاکے ڈالنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، اور ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاتا رہے گا۔

 

Post Bottom Ad Panel