Post Main Ad Panel
Read in English آر پی او اور سی پی او کا شہید کانسٹیبل ابرار حسین کے گھر دورہ، اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت

آر پی او اور سی پی او کا شہید کانسٹیبل ابرار حسین کے گھر دورہ، اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت

18 ویوز

فیصل آباد 3 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد انعام الرحمن ملک نے سی پی او تنویر حسین اور ایس پی اقبال ٹاؤن سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران کے ہمراہ فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید کانسٹیبل ابرار حسین کے گھر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر آر پی او نے شہید کے اہلخانہ سے گہرے دکھ اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا، شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے شہید کے بچوں اور لواحقین کو تحائف بھی پیش کیے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

انعام الرحمن ملک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کانسٹیبل ابرار حسین کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ پولیس شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس اپنے شہداء کے اہلخانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی ہر ممکن مالی و سماجی معاونت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel