فیصل آباد: 10 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) تھانہ روشن والا پولیس نے شہر میں مسلح ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان سلیمان، اظہر اور زین نے راہزنی کی واردات کے دوران اسلحہ کے زور پر معظم اور عبدالرحمان نامی شہریوں کو یرغمال بنا کر ان سے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ روشن والا شاہد پرویز نے ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے چھینی گئی نقدی اور موبائل فون کی برآمدگی کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی مال و جان پر ڈاکہ ڈالنے والے ڈکیت اور راہزن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دلائی جائے گی۔