Post Main Ad Panel
Read in English مقدمہ بازی کی رنجش پر شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا اشتہاری ملزم قانون کے شکنجے میں آ گیا

مقدمہ بازی کی رنجش پر شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا اشتہاری ملزم قانون کے شکنجے میں آ گیا

44 ویوز

فیصل آباد: 13 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) فیصل آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ بازی کی رنجش پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے مفرور قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ملزم عاقب نے مقدمہ بازی کی پرانی رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے شہری بلال کو قتل کر دیا تھا اور واردات کے بعد سے روپوش تھا۔ ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ محمد سلیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم عاقب کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے، جس سے آلہ قتل کی برآمدگی اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel