کرائم
مفت عمرہ کا جھانسہ دے کر منشیات سمگل کرنے والے مرکزی ملزم کوعدالت کی جانب سے 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
19
ویوز
فیصل آباد (یکم اکتوبر 2026ء) ڈیجیٹل اطلاع— جڑانوالہ میں سیشن کورٹ نے مفت عمرہ کروانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر منشیات سعودی عرب بھجوانے والے مرکزی ملزم صدام حسین کو 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے سادہ لوح شہریوں کو مفت عمرہ کا لالچ دے کر اپنے جال میں پھنسایا اور ان کے ذریعے منشیات سعودی عرب سمگل کیں، جن کی نشاندہی پر چار پاکستانی شہری تاحال سعودی عرب کی جیلوں میں قید کاٹ رہے ہیں۔ اس عدالتی فیصلے کے بعد متاثرہ خاندانوں میں انصاف کی امید پیدا ہوئی ہے، جبکہ سعودی عرب میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی اور معاملے کی مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے کوششیں بھی تیزی سے جاری ہیں۔