Post Main Ad Panel
Read in English ممبر اور سیکرٹری پی پی ایس سی کا فیصل آباد میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ممبر اور سیکرٹری پی پی ایس سی کا فیصل آباد میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

4 ویوز

فیصل آباد، 29 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) ڈاکٹر ارشاد احمد اور سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے فیصل آباد میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

پی پی ایس سی کے زیر اہتمام پنجاب پولیس کے سپیشل برانچ میں انٹیلیجنس آفیسر کی 30 آسامیوں کے لیے 70 ہزار سے زائد امیدواروں کے امتحانات فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر پی پی ایس سی راجہ محمد نعیم نے ممبر اور سیکرٹری کمیشن کو امتحانی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ممبر پی پی ایس سی ڈاکٹر ارشاد احمد نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی رول نمبر سلپ پر درج تمام ہدایات کو بغور پڑھ کر آئیں، کیونکہ تاخیر سے آنے والے امیدواروں کو تحریری امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

امتحانی مراکز میں سکیورٹی، ریسکیو اور امیدواروں کے لیے دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، جبکہ شفافیت برقرار رکھنے کے لیے امتحانی عمل کے دوران موبائل فون سگنل جیمرز بھی نصب کیے گئے ہیں۔ دورے کے دوران ممبر اور سیکرٹری پی پی ایس سی نے متعلقہ عملے کو امتحانی عمل کی منظم اور مؤثر نگرانی کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

Post Bottom Ad Panel