فیصل آباد
گوجرا روڈ پر مبینہ نشے کی حالت میں لڑکی کو چھوڑ کر پراڈو سوار فرار، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
10
ویوز
فیصل آباد، پاکستان 28ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد کے علاقے گوجرا روڈ پر ریسکیو 1122 کے دفتر کے قریب ایک نجی گاڑی میں سوار نامعلوم افراد مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ایک لڑکی کو سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لڑکی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کی حالت غیر تھی اور وہ فوری طور پر اپنی شناخت یا واقعے کی تفصیلات بتانے کے قابل نہیں تھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور سڑک کنارے لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہونے والے افراد اور گاڑی کی تلاش کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔