Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد: پارکو پائپ لائن سے ڈیزل چوری، کالونی مالکان سمیت 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد: پارکو پائپ لائن سے ڈیزل چوری، کالونی مالکان سمیت 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج

19 ویوز

فیصل آباد، پاکستان 27ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد میں پولیس نے پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو) کی زیر زمین پائپ لائن میں سوراخ کر کے بڑے پیمانے پر ڈیزل چوری کرنے کے الزام میں زمیندار اور ہاؤسنگ کالونی کے مالکان سمیت 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

پولیس کے مطابق تیل چوری کی یہ واردات تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چک نمبر 73 ج ب چوپال اور نیو سٹی ہاؤسنگ کالونی کے قریب پیش آئی، جہاں ملزمان نے غیر قانونی کھدائی کر کے پائپ لائن سے تینل نکالا۔

درج کی گئی ایف آئی آر میں 9 نامزد ملزمان جن میں اکرم، فیصل، رمضان، عبداللہ، نوید، آصف، ناصر، نصیر احمد اور لقمان شامل ہیں  کے علاوہ 7 نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ کالونی کے مالکان فیصل اور طیب کو بھی تفتیش کے دائرے میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا انہوں نے اس عمل میں کوئی سہولت کاری فراہم کی تھی۔

پولیس نے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Post Bottom Ad Panel