Post Main Ad Panel
Read in English سابقہ تلخ کلامی پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان گرفتار

سابقہ تلخ کلامی پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان گرفتار

57 ویوز

فیصل آباد: 12 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ تلخ کلامی کی رنجش پر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان اکرام اور کاشف کی مقامی شہری محمد اعظم کے ساتھ پانی کی سپلائی سے منع کرنے پر تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کی رنجش میں ملزمان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاؤن علی اکبر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان اکرام اور کاشف کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے واضح کیا ہے کہ معمولی تنازعات پر قانون ہاتھ میں لینے اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی امن و امان میں خلل ڈالنے والے افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

Post Bottom Ad Panel