Post Main Ad Panel
Read in English خواتین منشیات فروشوں کے خلاف فیصل آباد پولیس کا کریک ڈاؤن: 1 کلو 720 گرام چرس سمیت ملزمہ زنیرہ بی بی گرفتار

خواتین منشیات فروشوں کے خلاف فیصل آباد پولیس کا کریک ڈاؤن: 1 کلو 720 گرام چرس سمیت ملزمہ زنیرہ بی بی گرفتار

7 ویوز

فیصل آباد: 12 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): نوجوان نسل کے محفوظ اور روشن مستقبل کے لیے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث خواتین عناصر کے خلاف بھی یکمشت اور مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر تاندلیانوالہ سہیل اسلم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کا دھندہ کرنے والی ملزمہ زنیرہ بی بی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے 1 کلو 720 گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف قانونی مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمہ سے اس کے منشیات کی سپلائی کے نیٹ ورک اور جڑے دیگر عناصر کے متعلق تفصیلی تفتیش جاری ہے تاکہ سپلائی چین کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے واضح کیا کہ ضلع سے منشیات کے مکمل خاتمے تک بلامتنازع کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

Post Bottom Ad Panel