Post Main Ad Panel
Read in English پولیس کی کارروائی، 3 کلو سے زائد چرس اور 7 کلو سے زائد افیون برآمد، ملزم گرفتار

پولیس کی کارروائی، 3 کلو سے زائد چرس اور 7 کلو سے زائد افیون برآمد، ملزم گرفتار

11 ویوز

فیصل آباد: 6 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)---- نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، فیصل آباد پولیس نے ایک اہم کارروائی میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے ملزم کو دبوچ لیا ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ منصور صادق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم احسان کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس اور 7 کلو سے زائد افیون برآمد کی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے منشیات کی سپلائی کے "بیک ٹریک سورسز" کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ سی پی او فیصل آباد کا عزم ہے کہ معاشرے سے منشیات کے مکمل خاتمے تک یہ کریک ڈاؤن بلاتعطل جاری رہے گا

Post Bottom Ad Panel