Post Main Ad Panel
Read in English ٹوبہ ٹیک سنگھ: پیرمحل میں ستھرا پنجاب کے کچرا پوائنٹ پر غریب مزدور پر تشدد، ڈپٹی مینیجر کے خلاف شدید غم و غصہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ: پیرمحل میں ستھرا پنجاب کے کچرا پوائنٹ پر غریب مزدور پر تشدد، ڈپٹی مینیجر کے خلاف شدید غم و غصہ

28 ویوز

پیرمحل، 29 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور انسانیت کی تذلیل کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں "ستھرا پنجاب" کے کچرا پوائنٹ سے رزق تلاش کرنے والے غریب مزدوروں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ستھرا پنجاب پیرمحل کے ڈپٹی مینیجر رضوان نے سول ڈیفنس پیرمحل کے اہلکاروں کے ہمراہ قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے اپنی عدالت لگا لی۔ کچرا پوائنٹ کو کھولنے اور اس سے سامان ڈھونڈنے کی پاداش میں غریب مزدوروں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے منہ پر تھپڑ مارے گئے۔

علاقے کے شہریوں اور عوامی حلقوں نے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے قانون شکنی، تکبر اور طاقت کا ناجائز استعمال قرار دیا ہے۔ متاثرہ مزدوروں اور شہریوں نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور ملوث افسر و اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel