Post Main Ad Panel
Read in English پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کا گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج میں فری واٹر ٹیسٹنگ کیمپ: پانی کے نمونوں کی جانچ، بی ایس کیمسٹری کے طلبہ کی تحققی معاونت

پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کا گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج میں فری واٹر ٹیسٹنگ کیمپ: پانی کے نمونوں کی جانچ، بی ایس کیمسٹری کے طلبہ کی تحققی معاونت

3 ویوز

فیصل آباد: 13 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): شہریوں اور طلبہ کو پینے کے صاف و محفوظ پانی کی فراہمی اور سائنسی شعور کی بیداری کے لیے پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسزفیصل آباد کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج جڑانوالہ روڈ میں ایک روز ہ فری واٹر ٹیسٹنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ کے دوران ماہرین کی ٹیم نے کالج کے مختلف واٹر بلاکس، کولرز اور طالب علموں کے گھروں سے لائے گئے پینے کے پانی کے متعدد نمونہ جات کی لیبارٹری ٹیسٹنگ کی اور ان کی کیمیائی و بائیولوجیکل کیفیت کا جائزہ لیا۔ اس اقدام سے کالج میں زیرِ تعلیم بی ایس کیمسٹری  کے طلبہ و طالبات کو پریکٹیکل ریسرچ، آبی تجزیئے اور عملی تحقیق میں اہم معاونت میسر آئے گی۔

کالج آمد پر پرنسپل ڈاکٹر عبدالرحمان نے پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کی پیش رفت کو سراہا اور ماہرین کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے تحقیقی کیمپس طلبہ کی سائنسی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Post Bottom Ad Panel