Post Main Ad Panel
Read in English خاتون محتسب پنجاب کا وژن: پوسٹ گریجویٹ کالج آف الائیڈ میڈیکل سائنسز میں ہراسمنٹ کے خلاف آگاہی مہم شروع

خاتون محتسب پنجاب کا وژن: پوسٹ گریجویٹ کالج آف الائیڈ میڈیکل سائنسز میں ہراسمنٹ کے خلاف آگاہی مہم شروع

14 ویوز

فیصل آباد: 7 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل خان کے زیرو ٹالرنس سلوگن کے تحت پوسٹ گریجویٹ کالج آف الائیڈ میڈیکل سائنسز فیصل آباد میں ہراسمنٹ کے خلاف آگاہی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کالج میں ایک خصوصی آگاہی سیشن منعقد کیا گیا، جو پرنسپل ڈاکٹر ساجد الرحمن، کالج سٹاف اور طلباء کے تعاون سے منعقد ہوا۔

تقریب کے دوران ریجنل کوآرڈینیٹر ریجنل آفس فیصل آباد خالد حسن نے شرکاء کو تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے کالجوں اور اداروں میں ہراسمنٹ کمیٹیوں کی تشکیل، ان کے دائرہ کار اور ایسی کمیٹیوں کی کارروائی کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی تاکہ طلباء اور عملہ اپنے قانونی حقوق سے مکمل طور پر آگاہ رہ سکے۔ سیشن کے اختتام پر ایک سوال و جواب کا سلسلہ بھی رکھا گیا، جس میں طلباء اور سٹاف ممبران نے مختلف سوالات کیے جن کے تسلی بخش اور مناسب جوابات دیے گئے۔

 

Post Bottom Ad Panel