Post Main Ad Panel
Read in English نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ: سٹرائیکرز اور کانکررز کی کامیابی، رامین شمیم اور منیبہ علی میچ کی بہترین کھلاڑی قرار

نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ: سٹرائیکرز اور کانکررز کی کامیابی، رامین شمیم اور منیبہ علی میچ کی بہترین کھلاڑی قرار

3 ویوز

فیصل آباد: 13 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع):  نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ 2026-27 کے میچوں میں رامین شمیم کی شاندار باؤلنگ اور منیبہ علی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سٹرائیکرز اور کانکررز نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔

جواد کلب کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں سٹارز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 87 رنز بنا سکی، جس میں حفصہ خالد 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ سٹرائیکرز کی رائٹ آرم آف اسپنر رامین شمیم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 11 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سٹرائیکرز نے مطلوبہ ہدف 17.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایمان نصیر 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ رامین شمیم کو بہترین باؤلنگ پر 'پلیئر آف دی میچ' کا ایوارڈ دیا گیا۔

بہرانوالہ گراؤنڈ میں کھیلے گئے چھٹے میچ میں چیلنجرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.3 اوورز میں 98 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ کومل خان 27 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ کانکررز کی لیگ اسپنر غلام فاطمہ نے 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کانکررز نے ہدف 15.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ قائد منیبہ علی نے 41 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

Post Bottom Ad Panel