Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ مرید والا پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

تھانہ مرید والا پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

92 ویوز

فیصل آباد، 18 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): تھانہ مرید والا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او رانا زاہد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت درج مقدمہ نمبر 377/25 میں مطلوب اشتہاری ملزم عارف کو گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او رانا زاہد کا کہنا تھا کہ اعلیٰ افسران کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

Post Bottom Ad Panel