Post Main Ad Panel
Read in English رکن پنجاب اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی کی ریڈیو پاکستان کے پروگرام ’رابطہ‘ میں شرکت، حکومتی ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

رکن پنجاب اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی کی ریڈیو پاکستان کے پروگرام ’رابطہ‘ میں شرکت، حکومتی ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

40 ویوز

فیصل آباد، 23 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): رکن پنجاب اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی نے ریڈیو پاکستان فیصل آباد کے حالاتِ حاضرہ کے پروگرام ’رابطہ‘ میں بطور مہمان شرکت کی اور موجودہ صوبائی حکومت کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے مولانا الیاس چنیوٹی نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات، میٹرو بس اور گرین الیکٹرک بس منصوبوں، شہروں کی تزئین و آرائش، ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام اور شجرکاری مہم سمیت دیگر فلاحی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے قومی نشریاتی ادارے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل اور جدید دور میں بھی ریڈیو پاکستان عوام کو مصدقہ معلومات، صحت مند تفریح اور تعلیمی آگاہی فراہم کرنے کا ایک مؤثر اور معتبر ذریعہ ہے۔

پروگرام کے اختتام پر رکن صوبائی اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی نے پروگرام پروڈیوسر عمران حسن کو اپنے والد کی تصانیف بطور تحفہ پیش کیں۔

Post Bottom Ad Panel