Post Main Ad Panel
Read in English انتقامی کارروائی کے چکر میں جھوٹی کال کرنے والا ملزم خود گرفتار

انتقامی کارروائی کے چکر میں جھوٹی کال کرنے والا ملزم خود گرفتار

29 ویوز

فیصل آباد: 7 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) فیصل آباد میں مبینہ انتقامی کارروائی کے چکر میں پولیس کو گمراہ کرنے والا ایک شخص خود قانون کی گرفت میں آ گیا۔ ملزم سجاد نے ایمرجنسی ہیلپ لائن ریسکیو 15 پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ علاقہ میں ہوائی فائرنگ ہو رہی ہے۔

تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جب صورتحال کی تصدیق کی تو معلوم ہوا کہ وہاں کوئی ہوائی فائرنگ نہیں ہو رہی تھی، بلکہ کالر کا مقامی لوگوں کے ساتھ محض ایک معمولی لڑائی جھگڑا ہوا تھا۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے جھوٹا مقدمہ درج کروانے کی غرض سے پولیس کو یہ بوگس کال کی تھی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سجاد بٹ کو گرفتار کر لیا۔

سی پی او فیصل آباد نے اس واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایمرجنسی 15 سروس کا غلط استعمال یا پولیس کو جھوٹی اطلاع دینے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

Post Bottom Ad Panel