فیصل آباد: 25 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد میں دیرینہ تنازع پر شہری پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احاطے کے تنازع پر ملزم محمد سعد علی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہری طیب پر فائرنگ کر دی تھی، جس کے نتیجے میں طیب گولی لگنے سے شدید مضروب ہو گیا تھا۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ستیانہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کی اور فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم محمد سعد کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
سی پی او فیصل آباد نے پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نامزد اور سنگین جرائم میں ملوث عناصر کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔