Post Main Ad Panel
Read in English منشیات اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار، تین کلو سے زائد آئس برآمد

منشیات اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار، تین کلو سے زائد آئس برآمد

35 ویوز

فیصل آباد، 20 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک بڑے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی تین کلو گرام سے زائد آئس برآمد کر لی ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی فیصل رزاق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عمران، عامر جمیل، عدنان اور عامر سجاد کو حراست میں لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی تین کلو سے زائد آئس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ ان کے سہولت کاروں اور منشیات کی سپلائی چین کا سراغ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروش عناصر یا تو شہر چھوڑ دیں یا منشیات فروشی ترک کر دیں، بصورت دیگر ان کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

Post Bottom Ad Panel