Post Main Ad Panel
Read in English لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی، 180 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد

لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی، 180 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد

11 ویوز

فیصل آباد: 7 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) محکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی فیصل آباد کی حدود میں ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے تقریباً 180 کلو گرام مردہ اور غیر معیاری مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران گوشت کا معائنہ محکمہ لائیوسٹاک کے ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر عادل شہزاد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران کے تعاون سے کیا۔

کارروائی کے بعد برآمد شدہ مضرِ صحت گوشت کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد تلف کر دیا گیا، جبکہ ملزم کو پولیس کے حوالے کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے تیار کردہ اصل تفصیلی معائنہ رپورٹ ضروری کارروائی کے لیے ایڈیشنل فوڈ سیفٹی آفیسر محمد عباس کے حوالے کر دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ساجد اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش گوشت کی فراہمی یقینی بنانے اور مردہ و مضرِ صحت گوشت کی فروخت کی روک تھام کے لیے غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز اور عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

Post Bottom Ad Panel