Post Main Ad Panel
Read in English  محکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی، 16 کلوگرام مضرِ صحت گوشت تلف اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد

 محکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی، 16 کلوگرام مضرِ صحت گوشت تلف اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد

5 ویوز

فیصل آباد: 9 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): محکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فیصل آباد کے علاقے صدیق نگر گلی نمبر 9 میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری اور مضرِ صحت گوشت کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔

موقع پر کی جانے والی اس کارروائی کے دوران تقریباً 16 کلوگرام بغیر سرکاری مہر والا گوشت برآمد ہوا، جسے معائنے کے بعد انسانی صحت کے لیے مکمل طور پر غیر موزوں قرار دے دیا گیا۔ حکام نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے موقع پر ہی اس مضرِ صحت گوشت کو تلف کر دیا، جبکہ اس قبیح فعل میں ملوث ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ساجد اقبال نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش گوشت کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضرِ صحت گوشت کی روک تھام اور غیر قانونی طور پر جانور ذبح کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Post Bottom Ad Panel