فیصل آباد، پاکستان 28 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے سب ڈویژن جڑانوالہ میں دو سینئر افسران کے درمیان مبینہ باہمی اختلافات شدید رخ اختیار کر گئے ہیں، جس کے باعث فیسکو دفاتر میں انتظامی امور متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایس ڈی او سرور رشید اور ایس ڈی او محمد عمر امین کے درمیان جاری تنازع کے بعد دفاتر میں ایک دوسرے کے خلاف پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں اور ملازمین و سائلین کے لیے محتاط رہنے کے انتباہی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
افسران کی اس باہمی چپقلش اور الزامات کی مہم کے باعث دفاتر میں آنے والے سائلین کو شدید مشکلات اور تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
معاملے کی سنگینی کے باوجود فیسکو کے اعلیٰ حکام کی جانب سے تنازع کے حل یا تادیبی کارروائی کے حوالے سے مؤقف سامنے آنا باقی ہے