Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد: شادی کے روز دولہا اور والدہ پر مبینہ تشدد، متاثرین کا انصاف کا مطالبہ

فیصل آباد: شادی کے روز دولہا اور والدہ پر مبینہ تشدد، متاثرین کا انصاف کا مطالبہ

12 ویوز

فیصل آباد 30 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) - تھانہ غلام محمد آباد کی حدود میں شادی کے روز دولہا، اس کی والدہ اور دو رشتہ داروں پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرین کے مطابق انہیں گاڑی سے اتار کر مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا، جس سے دولہے کے دو رشتہ دار بھی متاثر ہوئے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے متعلقہ پولیس سے رجوع کیا گیا ہے، لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔ انہوں نے آر پی او فیصل آباد اور سی پی او فیصل آباد سے نوٹس لینے، ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کا مؤقف سامنے آنے پر خبر کا حصہ بنایا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel