Post Main Ad Panel
Read in English آزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

33 ویوز

(ڈیجیٹل اطلاع)  الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں عام انتخابات(Elections) کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے کشمیری مہاجرین کی 12 نشستیں برقرار رکھنے کی قرارداد منظور کی تھی۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ مہاجرین کی نمائندگی تاریخی اور آئینی حقیقت ہے، قرارداد کے مطابق انتخابی پیچیدگیاں دور کرنا اور سیاسی جماعتوں کے لیے قابل قبول بنائے جانے کے لیے ضروری اصلاحات اسمبلی کے ذریعے عمل میں لائی جاسکتی ہیں۔ قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ آئینی اصلاحات عوام کے منتخب نمائندوں کا خصوصی اختیار اور مینڈیٹ ہیں، اصلاحات کا معاملہ قانون ساز اسمبلی پر چھوڑا جائے، سیاسی جماعتوں، بارایسوسی ایشنز، بار کونسل، سول سوسائٹی اورآئینی ماہرین سے مشاورت کی جائے۔

 

Post Bottom Ad Panel