نیشنل
اسلام آباد: 12 کروڑ روپے لے کر 51 افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے کی کوشش میں ملوث نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار
17
ویوز
اسلام آباد 30 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) - وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسدادِ دہشت گردی ونگ (سی ٹی ڈبلیو) نے اسلام آباد میں ایک کارروائی کے دوران نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پر 12 کروڑ روپے کی مبینہ رشوت لے کر 51 افغان شہریوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے کی کوشش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے گھر پر چھاپے کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ روپے نقد بھی برآمد کیے گئے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس غیر قانونی رقم سے حویلیاں اور جی 15 (G-15) میں پلاٹس خریدے تھے، جن کے دستاویزات ضبط کر لیے گئے ہیں۔ شناختی کارڈز کی غیر قانونی بحالی کے اس نیٹ ورک اور مالی لین دین کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔