Post Main Ad Panel
Read in English ایف ڈی اے کا 15 اکتوبر کو کمرشل پلاٹس اور یوٹیلیٹی سائٹس کی نیلام عام کا اعلان

ایف ڈی اے کا 15 اکتوبر کو کمرشل پلاٹس اور یوٹیلیٹی سائٹس کی نیلام عام کا اعلان

21 ویوز

فیصل آباد — 28ستمبر  ڈیجیٹل اطلاع: فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے شہر کی متعدد رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹوں میں واقع قیمتی کمرشل پلاٹس اور 126 پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں صحت و تعلیم کے لیے مختص پبلک یوٹیلیٹی سائٹس کی نیلام عام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

 نیلامی کی تقریب 15 اکتوبر 2026ء کو صبح 11 بجے ایف ڈی اے کمپلیکس میں منعقد ہوگی۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں نیلامی کے انتظامی امور، سائٹس کے محل وقوع اور شفافیت کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

حکام کے مطابق اس نیلامی میں محلہ احمد نگر، ملت ٹاؤن، علامہ اقبال کالونی اور مدینہ ٹاؤن میں دکانوں کی تعمیر کے لیے کمرشل پلاٹس پیش کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ملت چوک، گلستان کالونی نمبر 2 میں واقع ایف ڈی اے کی ملکیتی 'گلستان پلازا' کے مختلف فلورز پر موجود دکانیں بھی کرائے داری کے لیے نیلام کی جائیں گی۔ جبکہ 126 ہاؤسنگ سکیموں میں تعلیمی و طبی سہولیات کے لیے مختص زمینیں بھی اس عمل کا حصہ ہوں گی۔

ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ہدایت جاری کی کہ نیلامی کے عمل کو مکمل طور پر شفاف، منظم اور میرٹ پر مبنی بنایا جائے تاکہ تمام سرمایہ کاروں اور شہریوں کو مساوی مواقع حاصل ہو سکیں۔ انہوں نے تمام تفصیلات اور شرائط و ضوابط کی بھرپور تشہیر کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شفاف نیلامی سے نہ صرف سرکاری املاک کا بہترین استعمال ممکن ہوگا بلکہ ادارے کے مالی وسائل میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا

Post Bottom Ad Panel