Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد: گرجا گھروں کی سیکیورٹی سخت، پولیس کی اضافی نفری تعینات

فیصل آباد: گرجا گھروں کی سیکیورٹی سخت، پولیس کی اضافی نفری تعینات

23 ویوز

فیصل آباد، پاکستان 27ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) —سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر ضلع بھر کے چرچز اورعبادت گاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی کے فول پروف انتظامات ،عبادت کے موقع پر گرجا گھروں کی سیکیورٹی ڈیوٹی کے لئے افسران وجوان تعینات کئے گئے۔تمام حساس مقامات اور گرجا گھروں کے گردونواح میں پولیس گشت بڑھا دی گئی ہے سینئر پولیس افسران خود فیلڈ میں رہ کر چرچز سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کر رہے ہیں۔ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر نفری کو مکمل چوکس رکھا گیا،واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹکٹرز اور سیف سٹی  کیمروں کے ذریعے کڑی چیکنگ کا عمل جاری، اقلیتوں کے حقوق و تحفظ کیلئے فیصل آباد پولیس ہمہ وقت کوشاں ہیں شہر میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،

Post Bottom Ad Panel