Post Main Ad Panel
Read in English ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کا تاندلیانوالہ کا دورہ،صحت، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیاا

ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کا تاندلیانوالہ کا دورہ،صحت، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیاا

31 ویوز


فیصل آباد(24 ستمبر2026ء)   ڈیجیٹل اطلاع : ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو صحت، سفری سہولیات اور دیگر بنیادی خدمات کی بہتر فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے تحصیل تاندلیانوالہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، لاری اڈا اور زیر تعمیر سہولت بازار کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے طبی سہولیات، صفائی کے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے پیڈز وارڈ میں زیر علاج بچوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے بچوں کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو صفائی کے انتظامات میں مزید بہتری لانے اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے لاری اڈے کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے مسافروں کو دستیاب سہولیات، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو مسافروں کی سہولت کے لئے ضروری انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔بعدازاں انہوں نے زیر تعمیر سہولت بازار کا معائنہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبے کے تعمیراتی کام کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری کے لئے فیلڈ میں مؤثر نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مفاد سے متعلق امور میں غفلت سے گریز کرتے ہوئے مسائل کے بروقت حل اور جاری منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

Post Bottom Ad Panel