Post Main Ad Panel
Read in English محکمہ تحفظ ماحولیات کا اسموگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 صنعتی یونٹس سیل، جرمانے عائد

محکمہ تحفظ ماحولیات کا اسموگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 صنعتی یونٹس سیل، جرمانے عائد

12 ویوز

فیصل آباد: 6 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)محکمہ تحفظ ماحولیات نے اسموگ کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے تحت فیصل آباد میں سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سنگین خلاف ورزیوں پر 2 صنعتی یونٹس کو سیل کر دیا جبکہ ایک فیکٹری اور ایک بھٹہ خشت کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریت اور مٹی سے بھری ٹرالیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 چالان بھی کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے مجموعی طور پر 40 صنعتی یونٹس کی چیکنگ کی، جن میں سے قواعد کی خلاف ورزی پر 2 یونٹس سیل کیے گئے، ایک فیکٹری کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 28 یونٹس کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔

علاوہ ازیں 14 اینٹ بھٹوں کی جانچ پڑتال کے دوران 4 خلاف ورزیاں پائی گئیں، جس پر ایک بھٹے کو ایک لاکھ جرمانہ اور 3 کو نوٹس دیے گئے۔ واٹر کنزرویشن کے نفاذ کے تحت 10 سروس اسٹیشنوں کا معائنہ کیا گیا جہاں ضوابط کی خلاف ورزی پر 4 کو نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 2 سروس اسٹیشنز سیل کر دیے گئے۔ سکشن ہڈز کی چیکنگ پر ایک خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا، جبکہ ریت اور اینٹیں لے جانے والی 25 ٹرالیوں اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ضوابط کی عدم تعمیل پر 12 چالان کیے گئے۔

Post Bottom Ad Panel