Post Main Ad Panel
Read in English ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ: محکمہ ماحولیات اور سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کا مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ: محکمہ ماحولیات اور سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کا مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ

8 ویوز

فیصل آباد، 3 اکتوبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): شہر میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے سی ٹی او آفس فیصل آباد میں محکمہ ماحولیات اور سٹی ٹریفک پولیس کا ایک اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسدادِ آلودگی کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) فیصل آباد ناصر جاوید رانا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عثمان ظفر، ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر کاشف حسین، انچارج ایجوکیشن یونٹ ڈاکٹر مبشر باجوہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ شہر بھر میں رکشہ اڈوں، ٹرک اسٹینڈز، منی مزدا گڈز اسٹینڈز، بینک کیش وہیکلز، اسکول و کالجز کی گاڑیوں، ٹو اسٹروک رکشوں، ٹرالیوں اور سرکاری تعلیمی اداروں کی گاڑیوں کی کڑی چیکنگ کے لیے خصوصی عملہ تشکیل دیا جائے گا اور ایک مؤثر نظام وضع کیا جائے گا۔ اس موقع پر طے پایا کہ محکمہ ماحولیات کی جانب سے ٹریفک پولیس کو تکنیکی معاونت، ضروری آلات اور جدید مشینری فراہم کی جائے گی، تاکہ دھواں اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے اور ان کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Post Bottom Ad Panel