Post Main Ad Panel
Read in English معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کا مشن: اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل کا مریم نواز ہیلتھ کلینک 73-ج ب کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کا مشن: اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل کا مریم نواز ہیلتھ کلینک 73-ج ب کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

5 ویوز

فیصل آباد: 10 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے مریم نواز ہیلتھ کلینک چک 73-گ ب کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے کلینک میں طبی عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات و طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ انچارجز کو ہدایت کی کہ سرکاری طبی مراکز پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام طبی عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے۔

 

Post Bottom Ad Panel