Post Main Ad Panel
Read in English لاہور اور گردونواح میں زلزلے جھٹکے، شدت 4.9 ریکارڈ، زلزلہ پیما مرکز

لاہور اور گردونواح میں زلزلے جھٹکے، شدت 4.9 ریکارڈ، زلزلہ پیما مرکز

36 ویوز

(ڈیجیٹل اطلاع) لاہور اور ننکانہ صاحب سمیت دیگر شہروں اور گردونواح میں زلزلے (earth quick)کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں جس کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز کشمیر بھارت کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کے جھٹکے شدید ہونے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں اور ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیاہے، فی الحال کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 

Post Bottom Ad Panel