Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ ڈجکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی: لاکھوں روپے مالیت کی 5 کلو سے زائد منشیات برآمد، نامی گرامی منشیات فروش تنویر احمد گرفتار

تھانہ ڈجکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی: لاکھوں روپے مالیت کی 5 کلو سے زائد منشیات برآمد، نامی گرامی منشیات فروش تنویر احمد گرفتار

4 ویوز

فیصل آباد: 12 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): منشیات جیسے ناسور کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس زہر سے بچانے کے لیے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس کی ضلع بھر میں بھرپور اور سنسنی خیز کارروائیاں بلاوقفہ جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ سلیم محمود نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث اہم ملزم تنویر احمد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلو 60 گرام ہیروئن اور 3 کلو 300 گرام چرس (مجموعی طور پر 5 کلو 360 گرام منشیات) برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم تنویر احمد سے منشیات کی سپلائی کے نیٹ ورک اور بیک ٹریک سورسز (پستِ پردہ فراہم کنندگان) کے متعلق تفصیلی تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے تمام مہرے بے نقاب کیے جا سکیں۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے اعادہ کیا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے فیصل آباد پولیس کی بلاامتیاز کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

Post Bottom Ad Panel