Post Main Ad Panel
Read in English شہریوں کے مسائل کا فوری حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے: ڈپٹی کمشنر محمد نعمان کی پبلک ڈیلنگ اوقات میں شہریوں سے ملاقات اور احکامات جاری

شہریوں کے مسائل کا فوری حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے: ڈپٹی کمشنر محمد نعمان کی پبلک ڈیلنگ اوقات میں شہریوں سے ملاقات اور احکامات جاری

8 ویوز

فیصل آباد: 9 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو فوری ریلیف فراہم کرنے اور ان کی شکایات کا بر وقت ازالہ کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان نے اپنے دفتر میں باقاعدہ پبلک ڈیلنگ اوقات کے دوران دور دراز سے آئے ہوئے شہریوں کے مسائل سنے۔

ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی مختلف درخواستوں اور انتظامی امور سے متعلق مسائل کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ وہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بر وقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں غفلت برتنے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel