فیصل آباد
نوجوانوں کو صحتمند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے فیصل آباد میں سائیکل ریس کا انعقاد
23
ویوز
فیصل آباد، پاکستان 27ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے مشترکہ تعاون سے ایک سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 سے زائد سائیکلسٹوں نے حصہ لیا۔
یہ ریس ڈی ٹائپ پل سے شروع ہو کر گٹ والا انڈر پاس پر اختتام پذیر ہوئی۔ ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی جاوید ستار نے پرچم لہرا کر ریس کا باقاعدہ آغاز کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی جاوید ستار نے کہا کہ اس نوعیت کے کھیلوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو منفی عادات اور منشیات کی لعنت سے دور رکھ کر ایک صحتمند معاشرہ تشکیل دینا ہے۔
مقابلے میں محمد رشاد نے پہلی، نعمان علی نے دوسری اور محمد ذیشان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ دیگر نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔