سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی حادثے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل کے دفتر آمد: علاج معالجے کے لیے تمام سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری
فیصل آباد: 12 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین نے روڈ ایکسیڈنٹ کے دوران زخمی ہونے والے کانسٹیبل محمد سرفراز سے اپنے دفتر میں ملاقات کی اور ان کے درپیش مسائل سن کر فوری داد رسی کی۔
تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد سرفراز سڑک حادثے کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے جس کی وجہ سے ان کی ٹانگ فریکچر ہو گئی تھی۔ ملاقات کے دوران زخمی کانسٹیبل نے سی پی او فیصل آباد کو علاج معالجے اور درپیش دیگر مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ سی پی او تنویر حسین نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو کانسٹیبل کے علاج و معالجے کے لیے تمام تر طبی سہولیات اور مکمل مالی و انتظامی معاونت فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے کہا کہ پولیس فورس کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو درپیش مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرض کی راہ میں زخمی یا بیمار ہونے والے پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور ان کی دیکھ بھال کے لیے تمام دستیاب وسائل بلا دريغ بروئے کار لائے جا رہے ہیں، کیونکہ فورس کے جریدہ جوان فیصل آباد پولیس کا حقیقی سرمایہ ہیں۔