Post Main Ad Panel
Read in English اسپین بھجوانے کے نام پر فراڈ:عدالت نے ملزم کو 4 سال قید کی سزا سنا دی

اسپین بھجوانے کے نام پر فراڈ:عدالت نے ملزم کو 4 سال قید کی سزا سنا دی

22 ویوز

فیصل آباد، 29 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد کی سپیشل جج سنٹرل عدالت نے اسپین بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہری سے لاکھوں روپے ہتھیا نے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل جج سنٹرل شمشاد علی رانا نے مقدمہ نمبر C-47/2021 کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عطا اللہ کو 4 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزم عطا اللہ نے شہری کو بیرون ملک (اسپین) ملازمت اور ویزا فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر 9 لاکھ روپے کی رقم بٹوری تھی، جس پر اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔

Post Bottom Ad Panel