فیصل آباد
کمرشل دکانوں پر قبضہ کیس، ایس ایچ اوجھنگ بازار سمیت 6 ملزمان کو 3، 3 سال قید کی سزا
46
ویوز
فیصل آباد:5 اکتوبر(ڈیجیٹل اطلاع) — ایڈیشنل سیشن جج قمر الزمان بھٹی نے کمرشل دکانوں پر غیر قانونی قبضے کے ایک اہم مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایس ایچ او تھانہ جھنگ بازار افضل مڈھار سمیت 6 ملزمان کو تین، تین سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
عدالت میں زیر سماعت مقدمہ 'محمد اسلم بنام علی احمد' میں پیش کیے جانے والے گواہوں اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں یہ فیصلہ صادر کیا گیا۔ استغاثہ کے مطابق، مئی 2023 میں ایک شہری کی دکانوں پر مبینہ طور پر پولیس کی پشت پناہی سے قبضہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سابق ایس ایچ او افضل مڈھار کے علاوہ دیگر نامزد ملزمان علی احمد، وسیم، طاہر، عابد اور حذیفہ کو بھی تین، تین سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
