Post Main Ad Panel
Read in English کمشنر فیصل آباد کا سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ، او پی ڈی مریضوں کی بیماریوں کا ریکارڈ طلب

کمشنر فیصل آباد کا سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ، او پی ڈی مریضوں کی بیماریوں کا ریکارڈ طلب

12 ویوز

فیصل آباد، 2 اکتوبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے سوشل سکیورٹی ہسپتال مدینہ ٹاؤن کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ او پی ڈی پر آنے والے محنت کش مریضوں کی بیماریوں کی وجوہات کا تفصیلی ریکارڈ فراہم کریں تاکہ متعلقہ صنعتی اکائیوں میں معائنہ کرکے بیماریوں کا سبب بننے والے عوامل کی مؤثر روک تھام کی جا سکے اور مزدوروں کی صحت کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ہسپتال کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کا کہنا تھا کہ اس ریکارڈ کی مدد سے یہ تعین کرنے میں آسانی ہوگی کہ کس صنعت میں مزدوروں کو کن صحت کے خطرات کا سامنا ہے، جس کے بعد بروقت اقدامات اٹھا کر ان کا سدباب کیا جا سکے۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، ان سے علاج معالجے کے معیار اور مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا اور تسلی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہسپتال کی گنجائش کو 300 سے بڑھا کر 400 بستروں تک کرنے کے توسیعی منصوبے اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولیات کو بھی سراہا۔

Post Bottom Ad Panel