Post Main Ad Panel
Read in English جعلی ای چالان دکھا کر 6 ماہ تک ٹریفک پولیس کو دھوکہ دینے والا شہری گرفتار، مقدمہ درج

جعلی ای چالان دکھا کر 6 ماہ تک ٹریفک پولیس کو دھوکہ دینے والا شہری گرفتار، مقدمہ درج

12 ویوز

فیصل آباد، 28 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): موبائل فون پر جعلی چالان نوٹیفکیشن دکھا کر گزشتہ چھ ماہ سے ٹریفک چالان سے بچنے والا شہری بالآخر قانون کی گرفت میں آ گیا ہے، جس کے خلاف تھانہ پیپلز کالونی میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اسٹیشن چوک میں تعینات ٹریفک وارڈن عمران وڑائچ نے دورانِ چیکنگ ایک شہری کو روکا تو اس نے پہلے سے چالان ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے موبائل فون پر چالان کا میسج دکھایا۔

تاہم ٹریفک وارڈن کی جانب سے آن لائن ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرنے پر چالان پرانا نکلا، جبکہ شہری کے موبائل فون میں موجود چالان نوٹیفکیشن اور الرٹ نمبر میں مبینہ جعل سازی سامنے آ گئی۔ دورانِ پوچھ گچھ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ چھ ماہ سے اسی طرح جعلی میسج دکھا کر ٹریفک چالان سے بچتا آ رہا تھا۔

ٹریفک وارڈن عمران وڑائچ کی مدعیت میں تھانہ پیپلز کالونی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں دھوکہ دہی کی دفعہ 420 بھی شامل کی گئی ہے۔

Post Bottom Ad Panel