Post Main Ad Panel
Read in English جی سی ویمن یونیورسٹی پارکنگ یارڈ میں آگ لگنے سے بس اور موٹر سائیکل جل گئی

جی سی ویمن یونیورسٹی پارکنگ یارڈ میں آگ لگنے سے بس اور موٹر سائیکل جل گئی

10 ویوز

فیصل آباد 30 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع)  جی سی ویمن یونیورسٹی مدینہ ٹاؤن میں پارکنگ شیڈ سے گزرتی بجلی کی تار میں اسپارکنگ کے باعث نیچے کھڑی الیکٹرک بائیکس اور بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کی تین گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel