فیصل آباد 30 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) جی سی ویمن یونیورسٹی مدینہ ٹاؤن میں پارکنگ شیڈ سے گزرتی بجلی کی تار میں اسپارکنگ کے باعث نیچے کھڑی الیکٹرک بائیکس اور بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کی تین گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔