Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ بچیانہ پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

تھانہ بچیانہ پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

58 ویوز

فیصل آباد، 18 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): تھانہ بچیانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او محمد ساجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 392 اور 411 کے تحت درج مقدمہ نمبر 213/22 میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد ریاض ولد محمد ہاشم کو گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او محمد ساجد کا کہنا تھا کہ اعلیٰ افسران کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

Post Bottom Ad Panel