Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقے میں اندھے قتل کا معمہ حل، بیوی کا قاتل شوہر گرفتار

تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقے میں اندھے قتل کا معمہ حل، بیوی کا قاتل شوہر گرفتار

6 ویوز

فیصل آباد: 5 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)----- پولیس نے تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقے میں پیش آنے والے اندھے قتل کے معمہ کو کامیابی سے حل کرتے ہوئے مقتولہ کے سگے شوہر کو ہی اس کا قاتل قرار دے کر گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم عارف نے دوسری شادی کرنے کے تنازع پر اپنی بیوی سمیرا کو بہانے سے کھیتوں میں لے جا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور واقعے کے بعد حقائق چھپانے کے لیے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا جھوٹا ڈرامہ رچایا تھا۔ ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ نے وقوعہ کے مشکوک حالات کی بنیاد پر سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کیا۔ جب پولیس نے شک کی بنا پر ملزم عارف کو حراست میں لے کر سختی سے تفتیش کی تو اس نے اپنی بیوی کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آلۂ قتل (پستول) بھی برآمد کر لیا ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel