فیصل آباد بورڈ میں ملازمین کو ترقی کے لیٹرز جاری، چیئرمین بورڈ کی مبارکباد
visibility
10
ویوز
فیصل آباد (20 اگست 2026ء): بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد میں ملازمین کو ترقی کے لیٹرز دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے ترقی پانے والے ملازمین میں پروموشن لیٹرز تقسیم کیے اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر چیئرمین بورڈ نے کہا کہ ملازمین کی ترقی ان کی محنت، کارکردگی اور خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے ترقی پانے والے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض مزید محنت، لگن، ذمہ داری اور دیانتداری سے انجام دیں اور ادارے کی بہتری، کارکردگی اور نیک نامی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ ملازمین کی بہتر کارکردگی ہی کسی بھی ادارے کی ترقی اور کامیابی کی بنیاد ہوتی ہے۔
صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ثاقب علوی اور دیگر ملازمین نے بروقت ترقی کے عمل اور ملازمین کی حوصلہ افزائی پر چیئرمین بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو بروقت ترقی کے مواقع فراہم کرنے سے ان میں مزید محنت اور بہتر کارکردگی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
ترقی پانے والے ملازمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض پوری ذمہ داری، محنت اور دیانتداری کے ساتھ انجام دیتے ہوئے بورڈ کی ترقی اور بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ترقی پانے والے ملازمین میں مقصود احمد، ممتاز حسین نون، مظہر حسین، کاشف اقبال، محمد عامر، نعیم شہزاد، حافظ وسیم الحق، سید ساجد حسین نقوی، محمد ارشد، فواد رضا، انوار الحق اور ثاقب علوی شامل ہیں۔