Post Main Ad Panel
Read in English عباس پور روڈ پر خونی تصادم اور فائرنگ: گولیاں لگنے سے دو افراد سمیت 6 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

عباس پور روڈ پر خونی تصادم اور فائرنگ: گولیاں لگنے سے دو افراد سمیت 6 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

25 ویوز

فیصل آباد: 12 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) 84 ج ب سرشمیر، عباس پور روڈ پر لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں دشمنی یا تلخ کلامی کے نتیجے میں ہونے والے تصادم میں اندھا دھند فائرنگ سے دو افراد کو گولیاں لگ گئیں جبکہ مجموعی طور پر 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تشویشناک حالت کے پیش نظر 5 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا، جبکہ ایک معمولی زخمی کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ دے دی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے عامر حسین ولد عدالت خان (عمر 39 سال) اور حسن رضا ولد مبارک علی (عمر 18 سال) کے علاوہ محمد ارشد، ارمان علی، محمد رضا اور نبیل شامل ہیں، جن میں سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شوا اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

Post Bottom Ad Panel